مجھے اتنا بدنام کردیا گیا ہے کہ شادی نہیں ہوپا رہی کنگنا رناوت

میں سمجھتی ہوں ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک September 03, 2024
مجھ پر بہت سے عدالتی کیسز بن چکے ہیں، اداکارہ:فوٹو:فائل

اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ منفی باتوں کی وجہ سے میری شادی نہیں ہو پارہی ہے۔

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق منفی باتوں کی وجہ سے شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں 38 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق میرے خیالات مثبت ہیں۔ میرا نظریہ ہے کہ ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بچے ہونے چاہیے اور فیملی ہونا چاہیے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہوپا رہی ہے۔ میرے خلاف عدالتی کیسز بہت سے ہیں۔ جیسے ہی کسی رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس گھر آجاتی ہے اور اٹھا کر لے جاتی ہے۔ ایک بار ہونے والے ساس سسر آئے ہوئے تھے کہ عدالت سے پیشی کا حکم آ گیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر وہ چلے گئے۔ اداکارہ نے بعد میں اس بیان کو مذاق قرار دیا۔

کنگنا رناوت بی جے پی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے 5 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |