پی آئی اےچیئرمین وایم ڈی کے عہدے کیلیے کئی امیدوارسرگرم
حج آپریشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال100سے زائدپروازیں کم چلائی جائیں گی۔
قومی ایئرلائن ایک بارپھر مختلف مسائل کاشکارہوگئی،متعدد امیدوارچیئرمین اورایم ڈی کے عہدے کیلیے سرگرم ہوگئے۔
اس سال حج آپریشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں100سے زائدپروازیں کم چلائی جارہی ہیںجبکہ کسی بھی ایئرلائن کا 60فیصدانحصارحج اور عمرہ سیزن پرہوتاہے۔قومی ایئرلائن گزشتہ سال کے مقابلے میں حج سیزن میں ا س سال 40فیصد ریونیوکم حاصل کرسکے گی،گزشتہ سال حج آپریشن میں سوالاکھ عازمین حج کیلیے314 پروازوں کے ذریعے سوا لاکھ عازمین کوسعودی عرب پہنچایاگیاتھاتاہم اس سال ناقص حکمت عملی کی وجہ سے 187پروازوں کے ذریعے 65ہزار عازمین کومقدس مقامات پر پہنچایاجائیگا۔
ذرائع کے مطابق ا س سال 40ہزارعازمین قومی ایئرلائن کی غلط حکمت عملی وجہ سے دوسری ایئرلائن منتقل ہوگئے۔ پی آئی اے میں چیئرمین و ایم ڈی کے عہدے پر تعیناتی کیلیے سابق کنسلٹینٹ حیدرجلال بھی سرگرم ہوگئے ہیں جن کی عمریں 73سال بتائی جاتی ہیں، حیدرجلال پی آئی اے میں 99میںجنرل مینجر ریٹایرڈہوئے تھے بعدازاں سابق ایم ڈی ندیم یوسف زئی نے انھیں پی آئی اے میںکنسلٹنٹ مقررکردیاتھاجس کے بعدندیم یوسف زئی ایم ڈی پی آئی اے سے مستعفی ہوکر ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن تعینات ہوگئے۔
انھوں نے اپنے کزن حیدرجلال کودوبارہ سول ایوی ایشن میںکنسلنٹنٹ مقررکردیاجس کے کوشش کی جارہی ہے کہ انھیں پی آئی اے کاایم ڈی مقررکیاجاسکے جبکہ سابق مارکیٹنگ ڈائریکٹرعمران احمدخان بھی ایم ڈی وچیئرمین کیلیے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرناشروع کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے میںکام کرنے والی بعض ایسوسی ایشینزبھی اپنا ایم ڈی لگوانے کیلیے متحرک ہوگئی ہیں۔پی آئی اے کے ملازمین وافسران نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ ادارے کونقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔