لیاقت بلوچ کی یوسف رضا اور شاہد خاقان سے ملاقات سیاسی صورتحال پر گفتگو

حکومت اگر آئی پی پیز کے عذاب سے قوم کو نجات نہیں دلائے گی تو خود ڈوبے گی، لیاقت بلوچ


ویب ڈیسک September 03, 2024
فائل فوٹو

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سیاسی بحرانوں کے خاتمے کے لیے سیاسی قیادت کو اپنی آنا قربان کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور با اختیار سے مذاکرات تو ہوں لیکن قومی قیادت قومی ترجیحات پر ایک ہوں، آئین کی پاسداری صرف عوام کی نہیں بلکہ ریاستی اداروں کی ذمّہ داری بھی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت اگر آئی پی پیز کے عذاب سے قوم کو نجات نہیں دلائے گی تو خود ڈوبے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی عیاشیاں بدعنوانیاں بند کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں