عمران خان کا ممکنہ فوجی تحویل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک September 03, 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے خود کو فوجی تحویل میں نا دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔