گھر پر کام کرنے والی بچی پر مالکان کا تشدد

بچی کے ماموں نے اسے کام کے لیے بھیجا تھا ، پولیس حکام


ویب ڈیسک September 03, 2024
تشدد کا شکار بچی کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا::فوٹو:فائل

پنجاب کے علاقے تانندانوالہ میں مالکان نے گھر پر کام کرنے والی بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق تاندنوالہ سے شہری کی جانب سے ایمرجنسی 15 نمبر پر لاوارث بچی ملنے کی کال موصول ہوئی۔ بچی جس گھر میں کام کرتی تھی اس کے مالکان کے تشدد کی وجہ سے گھر سے بھاگ آئی تھی۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو فوری موقع پر بھجوایا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا اور ورثا کی تلاش شروع کردی۔ دوران تفتیش پتا چلا کہ بچی اپنے ماموں کے پاس رہتی تھی اور ماموں نے ہی اسے گھر ملازمت کے لیے بھیجا تھا۔

ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے لواحقین کی تلاش کے بعد بچی کو ان کے حوالے کر دیا۔ اورلواحقین سے تحریری ضمانت اور آئندہ بچی سے جبری مشقت نہ کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی بچوں سے متعلقہ کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 3 دبا کر ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں