امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم کے بہنوئی کا قتل سیف سٹی کیمرے بند نکلے
قتل کی تفتیش کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیس ذرائع
امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی جگہ کے قریب لگے کیمرے نان آپریشنل نکلے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب لگے سیف سٹی کیمرے بند ہونے کے باعث تاحال واضع فوٹیجز نہیں مل سکیں۔ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تفتیش کے لیے سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی فائرنگ سے ہلاک
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کو قتل کرنے والوں نے 30 بور پستول استعمال کیا۔ دائیں جانب سے پیٹ میں لگنے والی گولیاں موت کی وجہ بنیں۔ شوٹرز کا روٹ ٹریک کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ شوٹرز نے اقبال ٹاؤن کے علاقے سے جاوید بٹ کا تعاقب شروع کیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات کے بعد کہاں رکے اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔