مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر گھات لگا کر حملہ

حملہ جموں کے علاقے میں بھارتی فوج کے سنجوان آرمی بیس کے نزدیک کیا گیا


ویب ڈیسک September 03, 2024
حملہ جموں کے علاقے میں بھارتی فوج کے سنجوان آرمی بیس کے نزدیک کیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے کے نزدیک حملے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا تھا جس نے دوران علاج ملٹری اسپتال میں دم توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے میں سنجوان فوجی اڈے کے نزدیک بھارتی فوج پر حملہ کیا گیا۔ حملہ اتنا اچانک کیا گیا تھا کہ سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی بھارتی فوجی اڈے میں افراتفری مچ گئی۔ افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور اہلکار خوف زدہ ہوکر اپنے کمروں میں چھپ گئے۔

حملہ آور کی تعداد ایک سے زائد تھی جو کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔ جس کے بعد بھارتی فوج کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں پایا۔

زخمی اہلکار کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔

ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

بھارتی فوجی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں