کراچی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر لیڈی کانسٹیبل معطل

معطل ہونے والی لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات ہے

فوٹو : اسکرین گریب

لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مذکورہ لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات ہے، ایس ایس پی ساؤتھ سے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔


ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے لہٰذا اس طرح کی غیرذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم بھی جاری کیا گیا ہے۔

Load Next Story