چین میں اسکول بس بچوں پر چڑھ دوڑی5 طلبا سمیت11 افراد ہلاک

اسکول بس نے قطار بناکر مرکزی دروازے سے داخل ہونے والے طلبا کو کچل دیا


ویب ڈیسک September 03, 2024
چین میں اسکول بس نے قطار بناکر مرکزی دروازے سے داخل ہونے والے طلبا کو کچل دیا

چین میں اسکول کے دروازے پر کھڑے بچوں کو ان کی بس نے کچل دیا جس میں 5 طلبا اور 6 دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چین کے صوبے شینڈونگ کے شہر تائی آن میں صبح 7 بجے اُس وقت پیش آیا جب بچے قطار بناکر مرکزی دروازے سے اسکول میں داخل ہو رہے تھے۔

اس دوارن ایک تیز رفتار اسکول بس نے درجن کے قریب بچوں کو کچل دیا۔ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 11 ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی جب کہ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس کے قریب سڑک پر خون میں لتھڑے ہوئے یونی فارم میں ملبوس بچوں کی کچلی ہوئی لاشیں بکھری پڑی ہیں اور والدین ان کے نزدیک بیٹھے رو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چین میں کئی سرکاری اسکول اس ہفتے نئے تعلیمی سال کے لیے دوبارہ کھلے ہیں جہاں بے ہنگم ٹریفک اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے باعث جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

دو ماہ قبل ہی چین کے وسطی شہر چانگشا میں ایک گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں