امریکی سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات سیکورٹی سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے انسداد دہشتگردی اور علاقائی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا
امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سفارت خانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے بیان میں کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں باہمی اورعلاقائی ابشمول افغان پناہ گزینوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور امریکی سفیر کی ملاقات میں پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ سفیر بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔