نوکیا کا باربی تھیم والا فون متعارف
اس فون کی قیمت 36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے
نوکیا نے ایک منفرد باربی برانڈڈ فون لانچ کیا ہے جو کہ کلاسک فلپ ڈیزائن میں ہے۔
130 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی قیمت والے اس گلابی نیوکیا فلپ فون کا ہدف وہ صارفین ہیں جو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے بغیر موبائل کا آسان تجربہ چاہتے ہیں۔
فون میں 0.3 میگا پکسل کا کیمرہ، فلیش ٹارچ، بیک کور، باربی تھیم والے اسٹیکرز اور پیسٹل موتیوں والا فون کا پٹا شامل ہے۔
باربی کھلونے بنانے والی کمپنی HMD Global اور Mattel کے درمیان اس تعاون کا مقصد کی پیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی توجہ مبذول کروانا ہے۔
رواں سال برطانیہ میں 400,000 باربی والے یہ نوکیا فون فروخت کیے جائیں گے۔ باربی فون میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی کمی صارفین کے درمیان ڈیجیٹل ڈیٹوکس کے بڑھتے ہوئے رجحان سے مطابقت رکھتی ہے خاص طور پر جنرل Z جو سوشل میڈیا کے مضر اثرات کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔