نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے وزیراعظم

اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری اور اسلامی ممالک کو نوٹس لینا چاہئے،نوازشریف


ویب ڈیسک July 09, 2014
پاکستانی قوم غزہ کے عوام کے ساتھ ہے اور ہم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں،نوازشریف،فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم غزہ کے عوام کے ساتھ ہے اور ہم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا اور اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری اور اسلامی ممالک کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے شہر غزہ پر اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں سے حملے جاری ہیں جس میں اب تک 30 سے زائد معصوم فلسطینی شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوچکےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں