پاکستانی بچے کی بین الاقوامی مقابلۂ قرأت میں چوتھی پوزیشن

10 سالہ محمد بشر نے 1500 ڈالر کا انعام بھی حاصل کیا

محمد بشر کا تعلق سوات سے ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

بین الاقوامی مقابلہ قرأت میں پاکستان کے 10 سالہ بچے محمد بشر نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔


الجزائر میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلہ قرأت میں سوات سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے محمد بشر نے حصہ لیا اور مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ محمد بشر نے اس روح پرور مقابلے میں چوتھی پوزیشن کے ساتھ ساتھ 15 سو ڈالرز کا انعام بھی حاصل کیا۔ الجزائر میں 18 سے 31 اگست تک ہونے والے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت 'مزامیر داؤد' میں 15 سے زائد ممالک کے امیدواروں نے شرکت کی۔ مقابلے کا اہتمام نجی میڈیا ہاؤس نے کیا تھا۔

الجزائر کا نجی میڈیا آؤٹ لیٹ ہر سال اس مقابلے کی میزبانی کرتا ہے جس میں دنیا بھر کے نوجوان قاری حسن قرأت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ الجزائر کی وزارتِ مذہبی امور و اوقاف ہر سال الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی سرپرستی میں بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا انعقاد کرتی ہے۔
Load Next Story