بنگلادیش کیخلاف تاریخی ہزیمت ہرشا بھوگلے بھی خاموش نہ رہ سکے

بنگلادیش کی پاکستان پر کامیابی کو قومی ٹیم کیلئے 'شرمناک' قرار ددیا


ویب ڈیسک September 03, 2024
بنگلادیش کی پاکستان پر کامیابی کو قومی ٹیم کیلئے 'شرمناک' قرار ددیا (فوٹو: فائل)

معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی تاریخی شکست کو 'شرمناک' قرار دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں سیریز میں 0-2 سے شکست پر معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے بنگال ٹائیگرز سے ہارنے کی توقع نہیں تھی۔

ہرشا بھوگلے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کیا کہ مجھے یاد ہے کہ کچھ عرصہ پہلے کہا گیا تھا کہ کھیل جتنا چھوٹا ہوگا، پاکستان اتنا ہی خطرناک ہوگا اور کھیل جتنا لمبا ہوگا، وہ اتنا ہی زیادہ کمزور ہوگا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کی تاریخی فتح؛ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

انہوں نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ یہ اتنا سخت ہوگا، جیسے بنگلادیش نے کھیلا، یہ پاکستان کیلئے شرمناک ہے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ رضوان کی جگہ سرفراز نے کیوں وکٹ کیپنگ کی؟ وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، اس سے قبل قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف ناقابلِ شکست تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں