بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنے پر شوہر کو 9 سال قید 90 ہزار جرمانہ
ملزم نے بیوی کی نازیبا تصاویر اُس کے بھائی کو واٹس ایپ کیں اور بلیک میل کیا
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنے اور بلیک میل کرنے کے مقدمے میں ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنادی۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنےاور بلیک میل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا اور 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اُس کے بھائی کو واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کیں اور بلیک میل کیا۔ بھائی نے ملزم کی شکایت ایف آئی اے کو درج کروائی۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اُس کا موبائل قبضے میں لیا۔ ملزم کے موبائل میں بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر موجود تھیں۔
بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اُس کی شادی ملزم سے 2019ء میں ہوئی تھی۔ بیان کے مطابق ملزم تشدد کرتا تھا اور پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔
وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کے موبائل کو غلط استعمال کیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے اپنی دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا۔ ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغ دار کیا ہے۔ ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔