بھارت میں ’چور اسکولوں‘ کا چرچا

اسکولوں میں باقاعدہ اسباق کی ایک رینج شامل ہے


ویب ڈیسک September 03, 2024
[فائل-فوٹو]

بھارت میں کچھ ایسے 'چور' اسکول موجود ہیں جو باقاعدہ فیس کے بدلے نوجوانوں کو جرائم کی زندگی گزارنے کی تربیت دیتے ہیں۔

یہ اسکول مدھیہ پردیش میں موجود ہیں جن میں باقاعدہ اسباق کی ایک رینج شامل ہے جو "گریجویشن" اور "پیشہ ور گینگسٹر لیول کے 'طلبا' تیار کرتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے تین گاؤں کڈیا، گلکھیڈی اور ہلکھیڈی بچوں کو چوری کی تربیت دینے کے لیے بدنام ہیں۔ والدین بھی باقاعدہ اپنے بچوں کو جن کی عمر تقریباً 12 سے 13 سال ہے، ان "چور اسکولوں" میں بھیجتے ہیں جہاں وہ مقامی جرائم پیشہ گروہوں میں شامل ہوتے ہیں اور ہنر کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

ان اسکولوں میں اساتذہ یا تو کسی گروہ کے ارکان ہیں یا تجربہ کار مجرم ہیں۔

نصاب میں جیب تراشی، پرہجوم جگہوں پر بیگ چھیننا، پولیس سے بچنا اور مار پیٹ کو برداشت کرنا شامل ہے۔ بچوں کو جوا کھیلنے اور شراب بیچنے کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں