بنگلادیشی کپتان کی پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر سے ملاقات کی خواہش

میری خواہش تھی کہ دورہ پاکستان کے دوران سابق کپتان سے ملاقات کروں، نجم الحسن شانتو


Zulfiqar Baig September 03, 2024
فوٹو : اے پی

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بالر وسیم اکرم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت اپنے ملک کے عوام کے نام کرتا ہوں، پاکستان کو پاکستان میں شکست دینا زندگی کا تاریخی موقع ہے لیکن ہم پاکستان کی میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بنگلادیش کی تاریخی فتح؛ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

ایک سوال کے جواب میں بنگلا دیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے کھیل اور بولنگ ایکشن کا میں دیوانہ ہوں، میری خواہش تھی کہ دورہ پاکستان کے دوران وسیم اکرم سے ملاقات کروں اور ان سے کچھ گر سیکھوں لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔

بنگلا دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور ہم نے تاریخ رقم کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔