2024

مودی سرکار کے دور میں بھارتی افواج کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی

گزشتہ 5 سالوں کے دوران 46 فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد 42 ہے


ویب ڈیسک September 03, 2024
گزشتہ 5 سالوں کے دوران 46 فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد 42 ہے

مودی سرکار میں بھارتی افواج کی نا اہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کے متعدد واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔

بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی لڑاکا طیارہ گرنے کے واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی بھارتی گجرات میں ریسکیو مشن پر جانے والا ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس کے ساتھ 2 غوطہ خور بھی سوار تھے۔ 4 میں سے صرف ایک کو بچایا جا سکا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتا ہونے والے 3 اہلکاروں کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بھارتی فوج کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ بی جے پی حکومت نے بھارتی افواج کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے

بھارتی فضائیہ میں گزشتہ 30 سالوں میں 535 جہاز فضائی حادثوں کا شکار ہوئے۔ گزشتہ 5 سالوں کے دوران 46 فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد 42 ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے اس طرح کے اقدامات نے یہ واضح کر دیا کہ بھارتی حکومت مالی فائدے کے لیے ملک کے اہم اداروں کو تباہ کر سکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں