دیہی علاقوں میں شادی کرنے پر خواتین کو ہزاروں ڈالرز کی آفر
وزیر مملکت برائے علاقائی بحالی، حناکو جمی نے حکام کو اس منصوبے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی
جاپانی حکومت خواتین شہریوں کو دلچسپ پیشکش کررہی ہے جس میں انہیں ہزاروں ڈالرز ملیں گے بشرطیکہ وہ دیہاتی علاقوں میں شادی کریں۔
جاپانی حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو کی خواتین کو دیہی علاقوں میں مردوں سے شادی کرنے کی ترغیب دی ہے تاہم حکومت کی اس مضحکہ اسکیم کو مسترد کردیا گیا ہے۔ حکومت شادی کے لیے نقد ادائیگی اور ٹرین ٹکٹ کی بھی پیشکش کر رہی ہے۔
حکومت نے دیہی علاقوں میں صنفی فرق کو کم کرنے کی کوششوں کے تحت اُن خواتین کے لیے 600,000 ین (4,140 ڈالرز) تک کی ادائیگی کی پیشکش کی ہے جو ٹوکیو سے باہر دیہی علاقوں میں شادی کریں گی۔
تاہم وزیر مملکت برائے علاقائی بحالی، حناکو جمی نے کہا کہ انہوں نے حکام کو اس منصوبے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ادائیگیوں کی اصل قیمت کے بارے میں رپورٹس حتمی نہیں ہیں۔
دوسری جانب اس سرکاری اسکیم کے بارے میں سوشل میڈیا کے صارفین نے شدید طعنہ زنی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کو اسے ایک ایسے ملک میں عام سمجھا جارہا ہے جہاں سیاست اور دیگر شعبوں میں تو مردوں کا غلبہ مگر خواتین کو دیہات بھیجا جارہا ہے۔