ایران کی شاندارفوجی پریڈٹینکوں اورمیزائلوں کی نمائش

امریکا اوراسرائیل کسی جارحیت کی حماقت نہ کریں، اپنے ملک کا دفاع کرسکتے ہیں،صدرنژاد.


AFP September 22, 2012
امریکا اوراسرائیل کسی جارحیت کی حماقت نہ کریں، اپنے ملک کا دفاع کرسکتے ہیں،صدرنژاد۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ایرانی فوج نے عراق سے اپنی 1980-1988کی جنگ کی یاد میں پریڈکے موقع پر طاقت کا شاندارمظاہرہ کیا۔

پریڈمیں ہزاروں فوجی شامل تھے۔ٹینکوں اورمیزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔پریڈسے خطاب کرتے ہوئے صدرمحموداحمدی نژادنے امریکا اور اسرائیل کوخبردارکیاکہ وہ ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی حماقت نہ کریں۔ ایران عراق کے خلاف جنگ کی طرح آج بھی اسی جذبے سے اپنے ملک کا دفاع کر سکتا ہے۔ہم عالمی طاقتوں کے سامنے اپنے حق کا دفاع کرنے کے لئے اسی طرح کھڑے ہیں۔

دریں اثناء ایرانی فوج کے سربراہ جنرل حسن فیروزآبادی نے فارس نیوزایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کوہماری فوجی طاقت کوبرداشت کرناپڑے گا۔ہمیں دھمکیوں سے مرعوب نہیں کیاجاسکتا۔ ان کا کہناتھاکہ ایران کسی بھی حملے کا فوری اورلگاتار جواب دے گا۔ایرانی فوج کے ایک اورجنرل عطا ء اللہ اصلاحی نے کہاکہ فوجی پریڈکا مقصد اپنا دفاع ہے ہم کسی کیلئے خطرہ نہیں ہیں۔میزائل ڈیفنس ڈویژن کے انچارج جنرل عامرعلی حاجی زادے نے اس عہد کو دہرایاکہ حملے کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز کو بند کر کے دنیا کوتیل کی سپلائی روک دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں