وزیراعظم کی ایک بار پھر ایم کیو ایم کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی
ایم کیو ایم چیئرمین کی سربراہی میں وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، بجلی بلوں میں کمی اور لاپتہ کارکنان کا مسئلہ اٹھا دیا
وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور ن لیگ سے ہونے والے معاہدے، مطالبات سامنے رکھ دیے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ماضی میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والے معاہدے، مطالبات اور عوام مسائل وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھے گئے۔
ملاقات میں ایم کیو ایم نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ دہرایا اور کراچی حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کیلئے ڈیولپمنٹ پیکجز پر عملدرآمد کے طریقہ کار کا معاملہ بھی اجاگر کیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے مطالبات پر تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ساتھ ہی ایم کیو ایم کے اب تک لاپتہ سیاسی کارکنان کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے وزیراعظم سے درخواست کی۔
زیر اعظم پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے اُن کے مطالبات کو پورا کرنے اور درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو یہ بھی یقین دلایا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو ریلیف دینے، کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے مسائل کے دیرپا حل کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ سیاسی کارکنان کی بازیابی کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر نذیر تارڑ، سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق، رانا ثنا اللہ اور جاوید حنیف شریک ہوئے جبکہ حکومتی وفد کیطرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ شریک ہوئے۔