کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد باکسنگ سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

پاکستانی باکسر عائشہ ممتاز نے ایشین جونیئر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


Muhammad Yousuf Anjum September 03, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد باکسنگ کے میدان سے اچھی خبر سامنے آگئی۔

ابوظہبی میں جاری ایشین جونئیر ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی خاتون باکسر عائشہ ممتاز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

عائشہ ممتاز نے کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکن باکسر کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں قومی باکسر کا مقابلہ بھارت کی جونی سے 6 ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عائشہ ممتاز کی کامیابی کو پاکستان باکسنگ کے لیئے خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ عائشہ سیمی فائنل میں بھی کامیابی پائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |