ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 280روپے کی سطح پر آگئے

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 06 پیسے کے اضافے سے 278روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئے

فوٹو: فائل

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار، امریکی کرنسی کی اوپن مارکیٹ میں قدر ایک بار پھر 280 روپے کی سطح پر آگئی۔

معیشت کو درپیش مالیاتی نوعیت کے چیلنجز، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں تاخیر پر زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے کی غرض سے ریگولیٹر کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 280روپے کی سطح پر آگئے۔


حکومت کی جانب سے منافع پر چلنے والے اداروں کے کچھ حصص فروخت کرنے، خسارے کے شکار ڈسکوز کی نجکاری کا جائزہ لینے، برآمدات میں بتدریج اضافے سمیت بعض دیگر مثبت اطلاعات بھی زیرگردش رہیں لیکن ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب 9فیصد سے کم ہونے ماہانہ درآمدات 5فیصد بڑھنے معیشت میں مختلف اقسام کی دشواریوں جیسے عوامل مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔

یہی وجہ ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 280روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story