وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی کو ڈی آئی خان ڈیڈک کمیٹی کا چیئرمین بنادیا گیا

فیصل امین گنڈاپور ڈی آئی خان سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ڈیڈک کمیٹی کا چیئرمین بنادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ڈیڈک کمیٹی کی چیئرمین شپ دے دی گئی ہے، فیصل امین ڈی آئی خان سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔


لوئر کوہستان سے ایم این اے ساجد اللہ، کرم سے ایم این اے حامد حسین کو ڈیڈک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح اپر اور لوئر چترال کے لیے ایم این اے عبدالطیف اور اپر دیر کے لیے ایم پی اے محمد یامین کو ڈیڈک چیئرمین بنایا گیا ہے۔
Load Next Story