نیٹ فلکس نے انڈین حکومت کے سامنے ہار مان لی متنازعہ ویب سیریز کا ڈسکلیمر اپ ڈیٹ

ممبئی میں 'IC 814: دی قندھار ہائی جیک' کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا


ویب ڈیسک September 03, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

نیٹ فلکس کی ویب سیریز 'IC 814: دی قندھار ہائی جیک' پر جاری تنازعے کے بارے میں نیٹ فلکس نے باضابطہ بیان جاری کردیا اور سیریز کے ابتدائی ڈسکلیمر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

یہ سیریز 29 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی اور اسے میڈیا اور ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔ تاہم، کچھ دن گزرنے کے بعد، ناظرین کے ایک طبقے نے اس بات پر اعتراض کیا کہ سیریز میں استعمال ہونے والے ہائی جیکرز کے کوڈ ناموں سے یہ تاثر مل سکتا ہے کہ دہشت گرد کسی خاص کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

کچھ ناظرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ویب سیریز میں دیے گئے کوڈ نام حقیقت میں ہائی جیکرز نے استعمال کیے تھے اور یہاں تک کہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی یہی نام دیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود تنازعہ بڑھتا گیا۔

اس معاملے پر بات کرنے کے لیے 3 ستمبر کو نیٹ فلکس کی مواد کی سربراہ مونیکا شرگل کو دہلی میں وزارت اطلاعات و نشریات کے دفتر طلب کیا گیا۔ اسی دن، ممبئی میں 'IC 814: دی قندھار ہائی جیک' کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں نیٹ فلکس کا اس تنازعے پر باضابطہ بیان پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا کہ ان ناظرین کے فائدے کے لیے جو 1999 میں انڈین ایئرلائنز کی فلائٹ IC 814 کی ہائی جیکنگ سے ناواقف ہیں، ابتدائی ڈسکلیمر کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ ہائی جیکرز کے حقیقی اور کوڈ ناموں کو شامل کیا جا سکے۔ سیریز میں استعمال ہونے والے کوڈ نام وہی ہیں جو اصل واقعے کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں