خیبرپختونخوا دو ماہ میں بارشوں کے دوران حادثات میں 96 افراد جاں بحق

یکم جولائی سے ہونے والی بارشوں سے اب تک 133 افراد زخمی جبکہ 261 گھر مکمل تباہ ہوئے


ویب ڈیسک September 03, 2024
(فوٹو: فائل)

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 261 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور امدادی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں