وزیرخارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے
وزیرخارجہ برطانوی ڈپٹی وزیراعظم، سیکریٹری اسٹیٹ برائے خارجہ امور اور اہم پارلیمانی اراکین سے ملاقات کریں گے
وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کا پانچ روزہ سرکارہ دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 تا 8 ستمبر کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران وہ برطانوی ڈپٹی وزیر اعظم اور سیکریٹری اسٹیٹ برائے خارجہ امور سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ برطانوی پارلیمان کے اہم ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔