کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہے رہیں وزیرخزانہ

وزیر خزانہ نے سی ای اوایف ایل سمڈتھ کو توانائی کے شعبے میں جاری اہم اصلاحات سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک September 03, 2024
وزیرخزانہ نے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے ک عزم دہرایا—فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہے رہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گلوبل کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او مسٹر میکو کیٹو نے ملاقات کی اور ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایف ایل سمڈتھ کان کنی اور سیمنٹ کی صنعتوں کو آلات فراہم کرتی ہے، ملاقات میں ڈنمارک کے سفیر اور فنانس ڈویڑن کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقہ اپنے حصے سے زائد ادا کررہا ہے یہ ملک کب تک ایسے چلے گا، وزیر خزانہ

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے میں جاری اہم اصلاحات سے آگاہ کیا اور ایس ای اوز کی نجکاری اور ٹیکس سسٹم کی تنظیم نو کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے نجی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی عزم پر زور دیا اور کہا کہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہے رہیں۔

ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او مسٹر میکو کیٹو نے پاکستان کی طرف سے ملنے والے تعاون کو سراہا اور کان کنی کے شعبے میں اپنی بڑھتی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ کان کنی کی وجہ سے مقامی ویلیو ایڈیشن میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکس میں اضافہ، مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، ہم پاکستان میں کان کنی کی صلاحیت کو خوب سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں، ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں