کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش میں 129 قیدی ہلاکدرجنوں خواتین کیساتھ زیادتی

کانگو دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دھکم پیل اور کچلے جانے کے باعث 59 قیدی زخمی بھی ہوئے

کانگو جیل میں قیدیوں کے فرار ہونے کی کوشش میں دھکم پیل، 129 ہلاک

جمہوریہ کانگو میں ملک کی سب سے بڑی جیل کو توڑنے کی کوشش صبح 2 بجے شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے دوران 129 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ کانگو کے ملک کی سب سے بڑی جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں زیادہ تر افراد کچلے جانے یا دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جب کہ 24 قیدی پولیس کی گولیاں لگنے سے مارے گئے۔


دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دھکم پیل اور کچلے جانے کے باعث 59 قیدی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعدد خواتین قیدیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاعی بیان میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش اور اس میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق تو کی گئی ہے لیکن فرار قیدیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ نہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور ذمہ داران کون ہیں۔
Load Next Story