بھارت کیلیے روسی طیارہ برداربحری جہازکی حوالگی میں تاخیر

سوویت دورکے آئی این ایس وکرم دتیہ میں خرابیاں دورنہ ہوسکیں،9 ماہ بعدحوالے کیاجائیگا۔


AFP September 22, 2012
سوویت دورکے آئی این ایس وکرم دتیہ میں خرابیاں دورنہ ہوسکیں،9 ماہ بعدحوالے کیاجائیگا, فوٹو: فائل

بھارت کودیے گئے روسی طیارہ برداربحری جہازآئی این ایس وکرم دتیہ میں خرابیاں دورنہیں ہوسکیں۔

روس نے طے شدہ مدت کے اندراسے بھارت کے حوالے کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ بھارت نے سوویت دورکایہ بحری جہاز2004ء میں خریداتھا۔روس کی یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن کے عہدیدارنے کہاہے کہ وہ ابھی 9 ماہ تک یہ جہازبھارت کونہیں دے سکتے۔اطلاعات کے مطابق جہازکے آٹھ میں سے تین بوائلرز نے ٹیسٹنگ کے دوران کام کرناچھوڑ دیا۔کئی دیگرآلات جن میں تین کولرز، ایک نائٹروجن گیس جنریٹربھی شامل ہے کام نہیں کررہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں