آسٹریلوی سپر ماڈل کا کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج کرانے کا انکشاف

سات سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور ایلے میکفرسن نے روایتی طبی علاج کو نہ اپنانے کا فیصلہ کیا


ویب ڈیسک September 03, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

آسٹریلوی سپر ماڈل ایلے میکفرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 32 ڈاکٹروں کی جانب سے کیموتھراپی کے مشورے کو مسترد کر کے چھاتی کے کینسر کا علاج کیا۔

ایلے میکفرسن نے اپنی نئی یادداشت میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے روایتی طبی علاج کو نہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔

60 سالہ ماڈل نے لکھا کہ 53 سال کی عمر میں انہوں نے لمپیکٹومی کرائی تھی، جس میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان کے ڈاکٹر نے انہیں ماسٹیکٹومی، ریڈی ایشن، کیموتھراپی، ہارمون تھراپی اور بریسٹ ری کنسٹرکشن کی تجویز دی تھی۔

سپر ماڈل نے طبی مشورے کو مسترد کر کے 'ہولیسٹک اپروچ' کو اپنا کر اپنے کینسر کا علاج کیا اور انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بیٹے کو ان کے کیموتھراپی کو مسترد کرنے پر اعتراض تھا۔

میکفرسن کی دیکھ بھال کئی ماہرین کے سپرد تھی، جن میں ان کے بنیادی ڈاکٹر، نیچروپیتھ، ہولیسٹک ڈینٹسٹ، اوسٹیوپیتھ، چائروپریکٹر، اور دو تھراپسٹس شامل تھے۔ علاج کے لیے، وہ فینکس، ایریزونا چلی گئیں، جہاں انہوں نے ایک گھر کرائے پر لیا۔

سپر ماڈل نے تصدیق کی کہ اب وہ کینسر سے 'کلینکل ریمیشن' پر ہیں لیکن وہ خود کو مکمل صحت مند سمجھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |