برینڈن مک کلم انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کوچ مقرر
برینڈ مک کیلم اپنی ذمہ داری بطور وائٹ بال کوچ جنوری 2025 سے سنبھالیں گے
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کلم کو انگلینڈ کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ مک کیلم انگلش ٹیم کے ساتھ بطور ٹیسٹ کوچ پہلے ہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
منگل کے روز معاہدے کے متعلق کیے جانے والے اعلان کے مطابق برینڈن مک کیلم اب 2027 تک (بشمول جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والے آئندہ 50 اوور ورلڈ کپ) انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ میں کوچنگ کریں گے۔ اس دوران وہ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ بھی جاری رکھیں۔
برینڈ مک کیلم اپنی ذمہ داری بطور وائٹ بال کوچ جنوری 2025 سے سنبھالیں گے۔ اس دوران رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف منعقد ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز اور نومبر میں کریبیئن میں ہونے والے وائٹ بال ٹور میں انگلش ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ انگلینڈ کے سابق اوپر مارکس ٹریسکوتھک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
برینڈن مک کیلم کے ساتھ انگلنڈ کرکٹ بورڈ نے یہ معاہدہ جولائی میں میتھیو پوٹس کو گزشتہ برس ہونے والے 50 اوور ورلڈ کپ اور رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر ہٹائے جانے کے بعد کیا ہے۔