اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھٹنوں کا آپریشن

جان شیر خان کا علاج میں تعاون پر وزیراعظم شہباز شریف اور نواشریف کا شکریہ


ویب ڈیسک September 03, 2024
فوٹو: فائل

اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھٹنوں کا آپریشن ہوگیا۔

مسلسل دس سال تک ورلڈ نمبر ون رہنے والے جان شیر خان گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا تھے جن کا مقامی اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

جان شیر خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی اپنی فٹنس پر توجہ دیں، معمولی سے تکلیف کو بھی سنجیدہ لیں اور فوری علاج کریں۔

انہوں نے علاج میں تعاون کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور نواشریف کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں