بنگلادیش سے سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تنزلی
پاکستان 24 اہم پوائنٹس گنواکر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا، چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم
پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں دونوں میچز ہارنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 اہم پوائنٹس گنوا دیے اور رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوکر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا۔
پاکستان کے چیمپین شپ کے فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہیں، دوسری جانب بنگلہ دیش نے سیریز میں غیر متوقع کامیابی کے ساتھ ہی چیمپین شپ کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔
چیمپئن شپ میں میچ جیتنے والے پوائنٹس کی اوسط کی بنیاد پر اس وقت بھارت رینکنگ میں سرفہرست اور دفاعی چیمپین آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ تیسرے ،انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز نویں اور آخری نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کی تاریخی فتح؛ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا
رینکنگ میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل لارڈز کے تاریخ میدان پر کھیلا جائے گا، پاکستان نے اب تک چیمپین شپ میں 7 میچز میں سے محض2 میں کامیابی پائی ہے جبکہ7 مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 16 پوائنٹس حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوسط 19.05 ہے، پاکستان فائنل کی دوڑ سے الگ نہیں ہوا لیکن حتمی مراحل میں اس کی رسائی کے امکان غیر روشن ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 2022 سے ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں میچ جیتنے والی ٹیم 12 پوائنٹس حاصل کرتی ہے، میچ ٹائی ہونے پر دونوں ٹیمیں6،6 جبکہ میچ ڈرا ہونے پر 4،4 پوائنٹس حاصل کرتی ہیں، پاکستان سلو اوور ریٹ کے سبب 8 پوائنٹس گنوا چکا ہے، ہر سلو اوور پر ایک پوائنٹ نفی ہوتا ہے۔
چیمپین شپ کا پہلا فاتح جنوبی افریقہ رہا جبکہ بھارت اور اسٹریلیا 2،2 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ایک ایک مرتبہ ٹیسٹ چیمپین رہے۔