
ایکسپریس نیوز کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 475 ای بی میں موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئئ جس کے نیچے دب کرایک بچی ایمان دختر ارشد جاں بحق ہوگئی۔
چھت گرنے سے متوفی ایمان کی والدہ شکیلہ بی بی زوجہ ارشد، بھائی عدیل ولد ارشد اور ایک اور بچہ فرحان ولد عرفان زخمی ہوگئے۔
حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے جاں بحق بچی کی نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بورے والا منتقل کر دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔