ملائشیاکی غریب ریاست کا وزیراعلیٰ ملک کا امیر ترین شخص بن گیا
عبدالتائب محمود نے کرپشن اورفراڈ سے 15 ارب امریکی ڈالرکے برابردولت اکٹھی کرلی۔
ملائشیاکی غریب ترین ریاست سراوک کا76,سالہ وزیراعلیٰ عبدالتائب محمود کرپشن، فراڈ اوراختیارات کے ناجائزاستعمال سے 15 ارب امریکی ڈالرکے برابردولت اکٹھی کرکے ملک کا امیر ترین شخص بن گیا۔
ایک سوئس تنظیم برونومینسرفنڈ(بی ایم ایف) کی ایک رپورٹ کے مطابق عبدالتائب محمود 1981ء سے ریاست کی سیاست پرقابض ہے ،اس کے خاندان کے 20 افراد21ارب ڈالرکے مالک ہیں۔ اس کے خاندان کی پوری دنیامیں 400سے زائد کمپنیاں ہیں۔ وزیراعلیٰ عبدالتائب اپنے رشتہ داروں کو ٹمبراورپام آئل کے ٹھیکے دیتارہاہے جس سے انہوںنے اتنی دولت اکٹھی کرلی۔اپوزیشن کی تنقیداورشورشرابے کے باوجود بدعنوانی کا محکمہ وزیراعلیٰ کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کرسکا۔