ایکنک نے 178 ارب روپے کے 6 بڑے منصوبے منظور کرلیے

اسحاق ڈار کے زیرصدارت اجلاس میں صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی


Irshad Ansari September 03, 2024
فوٹو: فائل

ایکنک نے 178 ارب روپے سے زائد لاگت کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایکنک ) کا اجلاس ڈپٹی وزیراعظم ا سحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا جس میں اجلاس میں صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ایکنک نے لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر اور سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 84 میگاواٹ کے گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے، سبی تالی اور کوہلو رکھنی شاہرات کی تعمیر ، ایس ون جگلوٹ اسکردو سڑک کی اپ گریڈیشن اور میرپور اسلام آباد روڈ پر پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظورکرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں