ٹی 20 بلاسٹ ڈرہم کا سرے کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف

ڈرہم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک September 03, 2024
(فوٹو؛ فائل)

ٹی 20 بلاسٹ میں ڈرہم نے سرے کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔

اوول میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سرے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈرہم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔

ڈرہم کی جانب سے مائیکل جونز 37 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایشٹن ٹرنر 26، باس ڈی لیڈے 24، بین رین 23، کولن ایکرمن 13، کپتان ایلکس لِیس 12، برائڈن کارس 8، اولی روبنسن 1 اور گراہم کلارک 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیتھن سوٹر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سرے کی جانب سے ڈینیئل وورال اور ریس ٹاپلے نے 2، 2 جبکہ سیم کرن اور ٹام کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں