بولنگ میں 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ اسٹرائیکس مارنے کے ریکارڈ کی کوشش

ویڈیو سمیت دیگر شواہد ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ادارے کو جمع کرا دیے گئے ہیں

امریکا میں چار بولرز نے 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2032 اسٹرائیکس مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئزول کے رہائشی اسٹیو وائزمین، ٹریس وائزمین، کائل ریڈ اور ایرک ہاورڈ نے جیفرسن ٹاؤن نامی شہر میں قائم لین ون ایٹ کنگ پن میں 24 گھنٹے کی بولنگ میراتھن مکمل کی۔


چاروں بولرز کا مقصد 10 پن بولنگ میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اسٹرائیکس مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرنا تھا۔ یہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں ایک نئی کیٹگری ہے جس کی شروعات کے لیے کم از کم 1200 اسٹرائیکس چاہیئے تھیں۔

ٹیم اس ہدف تک 14 گھنٹوں کے اندر وقت میں پہنچ گئی اور انہوں نے اس کوشش کو باقی ماندہ وقت میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور اسٹرائیکس کی مجموعی تعداد 2032 تک لے گئے۔

ویڈیو سمیت دیگر شواہد ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ادارے کو جمع کرا دیے گئے ہیں۔
Load Next Story