ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

1965 میں 6 ستمبر کو ہماری بہادر افواج نے بہادری سے بھارتی حملے کو پسپا کیا، ناصر حسین شاہ


ویب ڈیسک September 04, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری جی اے سہیل قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع پاکستان کو انتہائی عقیدت، جوش اور جذبے سے منایا جائے گا۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ 1965 میں 6 ستمبر کو ہماری بہادر افواج نے بہادری سے بھارتی حملے کو پسپا کیا اور ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی ملک کی حفاظت کی۔

انھوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی یاد میں صوبے بھر میں پروگرام ہوں گے اور ہمارے شہداء قوم کا اثاثہ ہیں،ہم اپنے شہداء کے ساتھ انکے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں