یوکرین حکمران جماعت کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل متعدد وزرا مستعفی

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کے 50 فی صد سے زائد وزراء کو تبدیل کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 04, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

یوکرین کی کابینہ کے وزراء سمیت کم از کم 6 عہدیدار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

حکمران کی جماعت 'پیپلز پارٹی' نے وزراء کے علاوہ ایک صدارتی معاون کو بھی برطرف کر دیا ہے، پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی خواہشمند ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کے 50 فی صد سے زائد وزراء کو تبدیل کیا جائے گا۔

حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے پارلیمانی دھڑے کے ملازم ڈیوڈ اراکامیہ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ کل ہمارے پاس برطرفیوں کا ایک دن ہو گا اور اس کے اگلے تقرریوں کا دن ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |