ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کیلئے فیملی نے اپنی ڈش میں کاکروچ ڈال دیے

انتظامیہ نے غیر ضروری اسکینڈل سے بچنے کے لیے فیملی کے مطالبات تسلیم کیے


ویب ڈیسک September 04, 2024
[فائل-فوٹو]

میکسیکو میں پیش آئے ایک دلچسپ واقعے میں ریسٹورنٹ میں جانے والی فیملی نے اپنی ہی پلیٹ میں کاکروچ ڈال دیے تاکہ فراڈ کرکے بغیر پیسوں کے وہاں سے نکلا جاسکے۔

میکسیکو میں ایک فیملی کو اس وقت فراڈ کرتے ہوئے پکڑا گیا جب سی سی ٹی وی ویڈیو میں انہیں اپنی پلیٹوں میں کاکروچ رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔

میکسیکو کے گواڈالاجارا میں واقع پورٹو چیلے ریسٹورنٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر فراڈ کرنے والی ایک فیملی کی نشاندہی کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی جس نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو کاکروچ والے کھانے دکھا کر ریسٹورنٹ کو ان سے قیمت چارج نہ کرنے پر زور دیا۔

تاہم ریسٹورنٹ حفظان صحت کی بہت سخت پالیسی پر عمل پیرا تھا، لہٰذا انتظامیہ نے غیر ضروری اسکینڈل سے بچنے کے لیے فیملی کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن فیملی کے جاتے ہی انہوں نے کیمروں کو چیک کیا اور اس بات کا ثبوت پایا کہ یہ سب کچھ انہوں نے فراڈ کیلئے کیا تھا تا کہ بغیر پیسوں کے کھانا کھایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں