لاہور ائیرپورٹ پرسعودی عرب جانے والے مسافر سے 544 گرام آئس برآمد
سیالکوٹ جی پی او میں پارسل سے 470 گرام آئس برآمد ہوئی، اے این ایف
لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 544 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں 24 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ لاہور ائیرپورٹ پر مسافرسے 544 گرام آئس اور اسلام آباد ائیرپورٹ پرخاتون مسافر سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ دونوں مسافر جدہ جارہے تھے۔
سیالکوٹ کے جنرل پوسٹ آفس ( جی پی او) سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 470 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ شکارپور روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ کار میں منشیات لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 24 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔