تاریخی شکست کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی آسٹریلیا روانہ

دو میچز کی سیریز میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی


ویب ڈیسک September 04, 2024
دو میچز کی سیریز میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کے ہاتھوں شرمناک ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے تحت شیڈول دو میچز کی سیریز میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دیکر تاریخ رقم کی۔

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کی تاریخی فتح؛ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

پاکستان کی تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے ہمراہ (بدھ) آج روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: ناقص کارکردگی؛ بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی اور ٹم نیلسن انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پری سیریز کے تربیتی کیمپ سے قبل پاکستان واپس آجائیں گے۔

دریں اثناء پاکستان کے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں ذلت آمیز شکست کے باوجود شان مسعود کی بطور کپتان حمایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں