ذلت آمیز شکست پاکستانی پلئیرز احمد شہزاد کے نشانے پر

بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیکر پیار سے 'امی توماکے بھلوباشی' کہا

بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیکر پیار سے 'امی توماکے بھلوباشی' کہا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ذلت آمیز شکست پر کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بنگلادیشی گانے کی لائنز لکھی کہ 'تمہیں آتا ہی نہیں ہے، تم سے ہوتا ہی نہیں ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش آیا اور وائٹ واش مکمل کرنے کے بعد پیار سے 'امی توماکے بھلوباشی' (جس کا مطلب میں تم سے پیار کرتا ہوں) کہا۔

احمد شہزاد نے بنگلادیش کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر حریف کی تعریف کی۔


مزید پڑھیں: تاریخی شکست کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی آسٹریلیا روانہ

انہوں نے کہا کہ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم نے زبردست کرکٹ کھیلی اور پاکستان کو سکھایا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کیسے کھیلی جانی چاہیے، ان کے بالرز نے آپ کو سکھایا ہے کہ کس لائن و لینتھ پر بالنگ کروانی چاہیے، پاکستانی بیٹرز نے پچ سے متعلق شکایتی رویہ اپنایا تاہم بنگلادیشی بیٹر پچ کو نہایتی فلیٹ بناکر کھیلنے کا طریقہ بتایا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کی تاریخی فتح؛ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

ٹیسٹ سیریز کی تاریخی جیت بنگلادیش کے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹائے گی، جنہیں ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش اسوقت جس صورتحال سے گزر رہا ہے، اس میں انکی ٹیم نے شائقین کو ایک حوصلہ دیا ہے۔
Load Next Story