کراچی سائٹ سپرہائی وے پر پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو کر زمین گر جاتا ہے، سی سی ٹی وی
سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے ندی کنارہ محمدی گوٹھ میں ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کی جانب سے ملزمان پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا جس کے بعد اہلکار کو فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کے پیچھے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اسی دوران، پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر زمین پر گر جاتا ہے جبکہ ہوٹل میں موجود افراد گرنے والے اہلکار کو اٹھانے کے لیے بھاگتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ کراچی: ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچ جاتی ہے جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو جاتے ہیں۔
واقعے میں ایک پولیس اہلکار چمن عباس جاں بحق اور دوسرا اہلکار عادل پتافی زخمی ہو جاتا ہے۔