یویو ہنی سنگھ کی وہاب بگٹی اور صاحبان کیساتھ البم ریلیز ہوتے ہی چھاگئی
ہنی سنگھ نے فی الحال اپنی البم کا آڈیو ورژن ہی ریلیز کیا ہے
بھارت کے معروف ریپر و گلوکار یویو ہنی سنگھ نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک گلوکارہ صاحبان کے ساتھ البم ریلیز کردی۔
یویو ہنی سنگھ نے بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے تحت اپنی نئی میوزک البم 'گلوری' کی آڈیو ریلیز کر دی ہے، اس البم کے گانے 'ریپ گاڈ' اور 'بیبا' میں پاکستانی گلوکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان نے بھی اپنے سُریلی آواز کا جادو جگایا ہے۔
البم 'گلوری' میں ہنی سنگھ اور صاحبان کا گانا 'ریپ گاڈ' سندھی، ہندی، پنجابی اور انگریزی سمیت دیگر زبانوں کا مکسچر ہے، اسی طرح ہنی سنگھ اور وہاب بگٹی کا گانا 'بیبا' فرانسیسی، انگریزی، بلوچی اور ہندی زبان کا مکسچر ہے۔
مزید پڑھیں: یویو ہنی سنگھ کے نئے البم 'گلوری' میں پاکستانی گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان بھی شامل
ہنی سنگھ کی اس نئی البم میں مزید 18 گانے شامل ہیں جنہیں مختلف زبانوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارتی ریپر و گلوکار نے ان گانوں کے لیے دُنیا بھر کے باصلاحیت گلوکاروں سے اشترک کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ نے فی الحال اپنی البم کا آڈیو ورژن ہی ریلیز کیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
واضح رہے کہ یویو ہنی سنگھ نے گزشتہ ماہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ مداح بہت جلد اُن کی نئی البم میں پاکستانی گلوکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان کو دیکھ سکیں گے۔