ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیا پاکستان فائنل میں پہنچ سکتا ہے

اہم سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان نے 24 اہم پوائنٹس گنوا دیے ہیں


ویب ڈیسک September 04, 2024
اہم سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان نے 24 اہم پوائنٹس گنوا دیے ہیں (فوٹو: فائل)

بنگلادیش سے ہوم گراؤنڈ پر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات تاریک ہوچکے ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں دونوں میچز ہارنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 اہم پوائنٹس گنوا دیے اور رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوکر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں شان مسعود کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ابتک 7 میچز میں محض 2 کامیابیاں سمیٹ سکی ہے جبکہ اسکے پوائنٹس کی تعداد 19.05 ہے، جو صرف ویسٹ انڈیز سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: ذلت آمیز شکست؛ پاکستانی پلئیرز احمد شہزاد کے نشانے پر

ڈبلیو ٹی سی سائیکل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف بقیہ تینوں میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی جبکہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کو بھی کلین سوئپ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ذلت آمیز شکست؛ سابق کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلادیے

اب گرین شرٹس کو اپنے بقیہ تمام 7 میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی جس کے بعد ان کے پوائنٹس کا فیصد 58.2 ہو جائے گی، اگر شان مسعود ایسا کروانے میں کامیاب ہوئے تو پھر بھی فائنل کھیلنے کے امکانات ممکن نہیں ہوں گے تاہم روشن رہیں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش سے سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تنزلی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اور آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کو دیگر ٹیموں کے نتائج پر نظر رکھنی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔