کراچی میں خواتین پولیس اہلکار کی رشوت وصولی کی ویڈیو وائرل 4اہلکار معطل

وائرل ویڈیو میں خاتون اہلکار متاثرہ شہری سے 70 ہزار روپے مانگ رہی ہے


ویب ڈیسک September 04, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

کراچی میں مرد پولیس اہکاروں کے بعد خواتین پولیس اہلکار بھی رشوت خوری میں ملوث نکلیں، ایسٹ کمپلن سیل کی خواتین اہلکاروں کی مبینہ رشوت وصولی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ویڈیو میں خواتین اہلکاروں کو متاثرہ شہری سے رشوت طلب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون اہلکار متاثرہ شہری سے 70 ہزار روپے مانگ رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پیسوں کی کمی بیشی کی ڈیل کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ویڈیو کب کی ہے اور کس کیس کے حوالے سے انکوائری کی جائے گی، سوشل میڈیا پر ہی ویڈیوز دیکھی ہے لیکن کسی نے بھی شکایت درج نہیں کروائی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کے نوٹس لینے کے بعد انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |