خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار اساتذہ کی اپ گریڈیشن  منسوخ

سابق حکومت نے اساتذہ کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی تھی


ویب ڈیسک September 04, 2024
فنانس ڈپارٹمنٹ نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی مخالفت کی:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا( کے پی) حکومت نے ایک لاکھ 39 ہزار اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

کے پی کی حکومت نے صوبے کے تمام کیڈر کے ایک لاکھ 39 ہزار اساتزہ کو اپ گریڈ نہ کرنے کی منظوری دے دی۔ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے 17 جنوری کے کابینہ اجلاس میں تمام اساتزہ کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی تھی۔ موجودہ حکومت نے اپنی سابق کابینہ کی منظوری کو رد کر دیا ہے۔ صوبے کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو اپ گریڈ کرنے کی مخالفت کی تھی۔

فنانس ڈپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ کو کو اپ گریڈ کرنے پر 37 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ مالی بحران کے باعث اپ گریڈیشن ممکن نہیں ہے۔ صوبائی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ پر اپ گریڈیشن کی منظوری نہیں دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں